عوام عید پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، وزیر اعظم کا پیغام


PM Imran Khan
01 اگست, 2020 10:36 دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام عید الاضحی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  قربانی کا  فریِضہ سر انجام دیتے ہوئے غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا مقصد راہ حق پر چلنا ہے،دنیا انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے،کورونا وباء انسانیت  کےلیے چیلنج بن کر آئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے  درخواست ہے عید قربان کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، قربانی کا  فریضہ سر انجام دیتے ہوئے اللہ سے دعا ہے کورونا وباء سے نبرد  آزما  تمام  لوگوں  کی حفاظت فرمائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  اللہ اپنے  شایان شان  بہترین  اجر  عطا  فرمائے،  اللہ ہمیں جلد از جلد کورونا وباء سے نجات عطا فرمائے، پاکستان  پائندہ  باد۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.