عارف والا کے نواحی گاؤں میں مکان کی چھت گر گئی ، چار افراد جاں بحق


عارف والا ، نواحی گاؤں ، مکان ، چھت ، ملبے تلے ، دب ، افراد ، جاں بحق
۲۷ مارچ, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۸ دن

عارف والا (92 نیوز) عارف والا کے نواحی گاؤں میں مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر چار افراد جاں بحق ، تین زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں میں 40 سالہ شریفاں بی بی ، 17 سالہ شہزاد، 14 سالہ جواد،8 سالہ فرح شامل ہیں۔

 عارف والا ، نواحی گاؤں ، مکان ، چھت ، ملبے تلے ، دب ، افراد ، جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عارف والا میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ا ظہار افسوس کیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔

عثمان بزدار نے کہا زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی ۔

تازہ ترین ویڈیوز