Mobile App Live TV Careers
23
May

طیبہ تشدد کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار پرائیویٹ گواہوں کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے

May 19, 2017 21:51 pm

tayyaba

اسلام آباد(92نیوز)طیبہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار پرائیویٹ گواہوں کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئےتفتیشی افسر کو گواہ پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق گھریلو تشدد کا شکار بچی طیبہ کا کیس۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ مرکزی ملزم راجہ خرم علی خان نے چوہدری ظہور ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کرلیں۔ دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کہتے ہیں تو بچی طیبہ کا بیان قلمبند کرلیتے ہیں۔ عدالت نے 4پرائیویٹ گواہوں کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو گواہ پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ کیس کی دوبارہ سماعت 23مئی کو ہوگی۔واضح رہے کہ  طیبہ تشدد کیس کے مرکزی ملزمان راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر نے سنگل بنچ کے فردجرم عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہےجس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کا دورکنی بنچ کررہا ہے۔



Comments

comments