صلاح الدین کے والد کا پوسٹمارٹم رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

صلاح الدین والد پوسٹمارٹم رپورٹ رحیم یار خان ‏ 92 نیوز جوڈیشل مجسٹریٹ قبر کشائی
۱۱ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۶ شام

رحیم یار خان( 92 نیوز) پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے والد نے پوسٹمارٹم رپورٹ پر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ سے قبر کشائی کی درخواست کر دی۔

صلاح الدین کے والد افضال نے جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان کی عدالت میں قبر کشائی کی درخواست دائر کی جس میں صوبائی میڈیکل بورڈ سے لاش پر تشدد کے نشانات کو  بھی دوبارہ نوٹ کرنے کی استدعا کی گئی ۔

وکیل کے توسط سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں دانستہ طور پر تشدد کی نشاندہی نہیں کی گئی ، صلاح الدین کی قبر کشائی کی اجازت دی جائے۔

رحیم یار خان میں صلاح الدین کی اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی  جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ،تاہم چند روز بعد پولیس کے مبینہ تشدد سے صلاح الدین کی موت واقع ہوگئی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز