شہریوں کا موبائل کارڈز پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ

۱۴ جون, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) شہریوں نے موبائل کارڈز پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے عوام کو عید سے قبل عیدی دے دی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا نوٹس کام کر گیا۔ اب ایک سو روپے کے موبائل کارڈ پر پورا ایک سو روپے کا ہی بیلنس ملے گا۔ موبائل کارڈز پر عائد ٹیکسز پر چیف جسٹس کے نوٹس لینے اور اس کے خاتمے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں نے عوامی مفاد پر مبنی فیصلہ سنانے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کیا ۔

شہریوں نے کہا کہ عوام سے پیسے لوٹے جا رہے تھے، چیف جسٹس کے نوٹس پر خوشی ہوئی ، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہئیے تھا، عدالت عظمیٰ نے عید سے قبل عید کا تحفہ دے دیا۔

موبائل کارڈز پر ٹیکس ختم ہونے پر شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز