شہبازشریف کا پٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل نہ ہونے پر اظہار تشویش


شہبازشریف ، ادویات اسیکنڈل ، پارلیمانی تحقیقات ، مطالبہ ، لاہور ، 92 نیوز
11 جولائی, 2020 2:22 شام

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہبازشریف نے پٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

شہبازشریف کہتے ہیں چینی کی طرح پٹرول کے مجرم پکڑنے میں بھی حکومت سنجیدہ نہیں۔ حکومت مافیاز اور مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کا 15 روز میں رپورٹ جمع نہ کرانا دال کالی ہونے کا اشارہ ہے۔ حکومتی ملی بھگت سے پٹرول کے ذریعے قوم سے اربوں لوٹ لئے گئے۔

اُن کا کہنا تھا مئی کے مہینے میں فروخت 6 لاکھ 35 ہزار ٹن کیوں سامنے آئی ؟مزید حیرت انگیز یہ ہے کہ جون میں پٹرول کی کھپت 7 لاکھ25 ہزار ٹن بتائی جارہی ہے، یہ کیسے ہوا؟لاک ڈاون کے باعث طلب میں کمی، قلت کے باوجود سیلز میں اتنا اضافہ کا مطلب صرف ذخیرہ اندوزی ہے۔

اپوزیشن رہنماء نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں مافیاز کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا گیا۔ ملک میں حکومتی عمل داری نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.