Mobile App Live TV Careers
23
May

شوہر جھوٹا ہے،سسرال میں نہیں رہوں گی،بھارتی خاتون کی رٹ

May 19, 2017 21:39 pm

Dr Uzma

اسلام آباد(92نیوز)شوہر جھوٹا ہے،سسرال میں نہیں رہنا،میکے جانے دو،پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون نے ایک ہی رٹ لگارکھی ہےکہ عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ کہتی ہیں کہ  ویزے کی مدت ختم ہورہی ہےبھارت جانے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کےمطابق جتنی جلد ی سسرال آنے کی تھی اتنی ہی جلدی واپس میکے جانے کی پڑ گئی جس سے عہدو پیماں کئے وہی اب جھوٹا اور مکار لگنے لگا۔ بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ اپنے پاکستانی شوہر سے پیچھا چھڑانے کےلئے نت نئے بہانے تراشنے لگی۔

عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا 6صفحات پر مشتمل جواب بیرسٹر شاہ نوازنون کے ذریعے جمع کرایا گیا ۔ بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری پیوش سنگھ بھی اس موقع پر عدالت میں موجود تھے۔ جواب میں عظمیٰ نے وہی پرانا راگ الاپا کہ اس کا شوہر طاہر علی جھوٹا ہےنکاح نامے پر زبردستی دستخط کرائے گئے۔

طاہر کا حلف نامہ بھی جھوٹ پر مبنی ہے،عظمیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے ویزے کی مدت 30مئی کو ختم ہورہی ہے اسے بھارت جانے کی اجازت دی جائے۔ تاہم جمع کرائے گئے جواب پر عظمیٰ کے دستخط نہ ہونے پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراض لگا دیا جس پر دستخط کرنے کےلئے عظمیٰ کو عدالت آنا پڑا۔ دستخط کرنے کے بعد عظمیٰ واپس بھارتی ہائی کمیشن روانہ ہوگئی۔



Comments

comments