سیالکوٹ اور لندن میں پی آئی اے کی براہ راست ہفتہ وار پراوز کا آغاز

سیالکوٹ لندن پی آئی اے سیالکوٹ ‏ ‏92 نیوز
۱۱ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ دن

سیالکوٹ ( 92 نیوز) سیالکوٹ اور لندن کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست ہفتہ وار پرواز کا آغاز ہو گیا۔ قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز لندن سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچنےپر مشیر وزیراعظم برائے امور نوجوانان عثمان ڈار ،سی ای او پی آئی اے اور دیگر نے استقبال کیا۔

لندن سے پہلی پرواز سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو پرواز کو رن وے پر پانی کی توپوں سے سلامی دی گئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ نوجواناں عثمان ڈار، پی آئی اے کے سی ای او ائیرمارشل ارشد ملک اور دیگر نے مسافروں کا استقبال کیا۔

یہ پرواز آج ہی سیالکوٹ سے لندن کیلئے روانہ ہو گی ،  اس موقع پر  مسافروں کی خوشی قابل دید تھی انہوں نے  پرواز کو بہترین اقدام قرار دیا اور قومی ائیرلائن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد بھی ائیرپورٹ پر موجود تھی ۔

تازہ ترین ویڈیوز