سیاسی اور حکومتی شخصیات کی عید کے اجتماعات میں شرکت


01 اگست, 2020 1:07 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سیاسی اور حکومتی شخصیات نے عید کے اجتماعات میں شرکت کی ،زیر ریولے شیخ رشید نے راولپنڈی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں نماز عید ادا کی ۔

اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا ۔  راولپنڈی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع لیاقت باغ میں ہوا جہاں وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی نماز ادا کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی، استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی، صدر مملکت عارف علوی نے ایوانِ صدر میں ایس او پیز کے مطابق نمازِ عید ادا کی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں نماز عید کے ایک ہزار سے زائد چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی، استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی، اس موقع پر سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا گیا۔

راولپنڈی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع لیاقت باغ میں ہوا جہاں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے نماز ادا کی ، بعد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے قوم کو عید کی مبارک بادی ساتھ ہی احتیاط کا مشورہ دیا، واضح کیا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہا، حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی۔

صدر مملکت عارف علوی نے ایوانِ صدر میں ایس او پیز کے مطابق نمازِ عید ادا کی اور پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ،کہا کہ ذوالحج کا مہینہ قربانی، اطاعت، خیر خواہی اور نظم و ضبط سکھاتا ہے ۔

آزاد کشمیر میں مظفرآباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ میں ہوا، جہاں صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان، وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے نماز ادا کی اور بعد میں کشمریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی۔

نماز عید کے اجتماعات کے بعد لوگوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع کردیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور  میں عید کی نماز ادا کی ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں نماز عید کی امامت کرائی ۔

گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب  نے گورنر ہاؤس لاہور میں نماز عید ادا کی ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  گورنر ہاؤس کراچی میں عید کی نماز پڑھی ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.