سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ ،چاز ڈیوس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

۱۶ اپریل, ۲۰۱۸ ۷:۲۶ شام

سڈنی ( 92 نیوز ) اسپین میں سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ کی ریس ٹو میں بھی بائیکرز نے حیران کن پرفارمنس سے شائقین کی خوب توجہ سمیٹی، برطانیہ کے چاز ڈیوس نے شاندار کم بیک کیا اور سب  کو پیچھے چھوڑ دیا ۔  عالمی اسٹینڈنگ میں جوناتھن ریا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی لگن،شرکا نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ۔رائیڈرز نے تیز رفتاری کیساتھ کنٹرول کا بھی شاندار مظاہرہ کیا  اور  زبردست ریس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے ۔

برطانیہ کے چاز ڈیوس   نے شاندار کم بیک  کیا اور سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔عالمی اسٹینڈنگ میں جوناتھن ریا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز