سارے لٹیرے اکٹھے ہو کر اداروں اور سپریم کورٹ پر اٹیک کر رہے ہیں، عمران خان

۱۶ اپریل, ۲۰۱۸ ۵:۳۲ شام

مردان ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سارے ملک کے لیٹرے اکٹھے ہوگئے ہیں، اداروں اورسپریم کورٹ پر اٹیک کر رہے ہیں۔

مردان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ کل سپریم کورٹ کے جج کےگھر کے باہر گولیاں چلائیں، کرپشن بے نقاب کرنے پر اب یہ جے آئی ٹی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ واجد ضیا سے کہتا ہوں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پہلی  بار کسی طاقتور کو کٹہرے میں بلایا گیا،میاں صاحب نے تین سو ارب چوری کئے،اس لیے نکالا گیا ۔

کپتان کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی نے فاٹااور خیبر پختونخوا کو ایک نہیں ہونے دیا،پی ٹی آئی الیکشن جیت کر انضمام کردے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز