سائنسدانوں کو مریخ سیارے پر ماضی میں زندگی کے آثار مل گئے

۰۸ جون, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۷ دن

واشنگٹن (92 نیوز) بین الاقوامی خلائی ادارے ناسا کو مریخ مشن میں مزید کامیابی ملی ہے۔ سائنسدانوں کو سیارے پر ماضی میں زندگی کے آثار مل گئے۔

عالمی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ان کی ایک ٹیم کو مریخ کی آرگینک ساخت کے بارے میں اہم کامیابی ملی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق زمین کے پڑوسی سیارے مریخ کی قدیم ترین پہاڑیوں میں مالیکیولز ملنے سے تحقیق میں پیش رفت ہوئی ہے۔

مالیکیولز کی دریافت سے اندازہ ہوتا ہے کہ مریخ پر کبھی زندگی رہی ہو گی۔

ناسا نے کہا کہ میتھین کی دریافت مریخ کی جیالوجی کے بارے میں مدد کر سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ناسا 2030 میں اب انسان بھی مریخ بھیجے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز