راولپنڈی : فورسز پر حملوں میں ملوث چاردہشتگردوں کو پھانسی کےپھندے پر چڑھا دیا گیا

۱۸ مئی, ۲۰۱۷ ۶:۴۰ شام

راولپنڈی (92نیوز)معصوم شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث چار مزید دہشتگرد پھانسی پرلٹکا دیئے گئے، چاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا، فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

تفصیلات کےمطابق بروں کا برا انجام ، بیگناہوں کی جان لینے والوں کا کام تمام کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 4دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دیدی گئی ہے ۔ دہشتگردوں سردار علی، ابراہیم ، رضوان اللہ اور شیر محمد خان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ چاروں دہشتگرد بجلی تنصیبات ،معصوم شہریوں ا ور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

 

تازہ ترین ویڈیوز