راناثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع

راناثناء اللہ ‏ جوڈیشل ریمانڈ ‏ ‏9 روز کی توسیع لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ ‏15 کلو منشیات اسمگلنگ ‏ منشیات اسمگلنگ کیس ‏ مسلم لیگ ن ‏ پندرہ کلو منشیات
۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ دن

لاہور ( 92 نیوز ) 15 کلو منشیات اسمگلنگ کیس میں  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں  9 روز کی توسیع کر دی گئی ۔ عدالت نے ملزم کو 18 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

پندرہ کلو منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثناء اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد منشیات عدالت پیش کیا گیا ،  عدالت نے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے ۔

اےاین ایف پراسیکیوٹر نے کہا کہ  ملزم باہر جاتے ہیں تو کہتے ہیں ان کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، اس کیس کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز