خرطوم میں فیکٹری کا گیس ٹینکر پھٹنے سے 20افراد ہلاک


خرطوم ‏ گیس ٹینکر ‏ ‏20افراد ہلاک ‏92 نیوز سوڈان
۰۴ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ دن

خرطوم ( 92 نیوز) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ایک فیکٹری کا گیس ٹینکر پھٹنے سے 20 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی حکام کا کہنا ہے برتن بنانے والے فیکٹری میں سلنڈر کے پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 130 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام نے کہا ہے  آگ لگنے سے فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ،  ہلاک ہونے والوں میں ایشیا سمیت مختلف قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں آگ احتیاتی تدابیر کی کمی کی وجہ سے لگی۔

تازہ ترین ویڈیوز