حکومت اور ق لیگ ایک پیج پر ہیں، تمام بحرانوں کا مل کر مقابلہ کرینگے ، پرویز الہیٰ


حکومت ، ق لیگ ، پیج ، بحرانوں ، مل ، مقابلہ ، پرویز الہیٰ
۱۳ فروری, ۲۰۲۰ ۴:۴۹ شام

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا حکومت اور ق لیگ ایک پیج پر ہیں ، تمام بحرانوں کا مل کر مقابلہ کرینگے۔

پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا موجودہ بحران گزشتہ دس سال کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ بلدیاتی ادارے ہوتے تو حکومت کو پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

پرویز الہیٰ نے کہا ہر نئے دن تجربے سے سبق سیکھا۔ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ بلدیاتی اداروں نے اتنا پیار کبھی نہیں دیکھا جتنا ہمارے دور میں دیکھا۔ بلدیاتی ادارے ہوتے تو آج مہنگائی کا طوفان نہ آتا۔

پرویزالہیٰ بولے ہمارے دور میں نچلے طبقے تک اچھی کوآرڈینیشن تھی ۔ بلدیاتی ادارے ہوتے تو آج حکومت کو اتنی پیچیدگیاں نہ آتیں۔

تازہ ترین ویڈیوز