حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری


۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۱ شام

بغداد (92 نیوز) محبوب سبحانی غوث الاعظم سلطان اولیاء حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں ، دنیا بھر سے آئے ہزاروں عقیدتمندوں نے  مزار شریف پر حاضری دی ۔

محبوب سبحانی قطبِ ربانی غوثِ صمدانی حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی  رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات انتہائی عقیدت و احترام سے بغداد شریف میں جاری ہیں ۔

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ تعالی کے مزار شریف  پرزائرین کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ہر طرف درودو سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں ،  دنیا بھر سے آے زائرین مزار شریف پر حاضری دے کر پیران پیر سے اپنی بے پناہ عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔

بڑی گیارھویں شریف کی سالانہ محفل دربار شریف کی مسجد میں سجائی گئی ، جس میں پاکستان،بھارت، افغانستان اور عرب ممالک سمیت دنیا بھرسے آئے زائرین نے شرکت کی۔سجادہ نشین حضرت شیخ خالد منصور الگیلانی نے خطاب فرمایا اور سیرت اولیائے کرام پر عقیدت مندوں کی رہنمائی فرمائی۔

بڑی گیارھویں شریف کی روحانی محفل میں شرکا نے خصوصی کلام پڑھ کر حاضرین پر وجد طاری کردیا۔

تازہ ترین ویڈیوز