جے یو آئی (ف) نے ڈی چوک پر آزادی مارچ کیلئے انتظامیہ کو درخواست دیدی

جے یو آئی (ف) ‏ ڈی چوک آزادی مارچ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز ) جے یو آئی (ف) نے  ڈی چوک پر آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کو باضابطہ طورپر درخواست دے دی ۔

جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی گئی ، درخواست سینئر ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ کے توسط سے تیار کی گئی ۔

درخواست میں  کہا گیا کہ 27 اکتوبر  کو ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے ، جمعیت علمائے اسلام آزادی مارچ  نکالنے کا آئینی و جمہوری حق رکھتی ہے ۔

درخواست میں کہا گیا کہ  امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کی زیر قیادت  کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہو گی ،  ڈی چوک میں  سکیورٹی کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز