جرمنی، رہائشی عمارت کے بلاک میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 25 زخمی


جرمنی، رہائشی عمارت، بلاک میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 25 زخمی، بلینکن برگ، 92 نیوز
۱۳ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۲ شام

بلینکن برگ (92 نیوز) جرمنی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے بلاک میں دھماکے سے  ایک شخص ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ مشرقی شہر بلینکن برگ میں واقع رہائشی عمارت کی دوسری منزل میں ہوا۔ پولیس نے دھماکے بعد علاقے کو سیل کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردئیے۔

پولیس نےایک شخص کے ہلاکت کی تصدیق کردی  جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اپارٹمنٹ میں جنگ عظیم دوئم کے دور کا گولہ بارود اور مائع گیس کے کنسترز موجود تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز