تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دے دیا

تیسرا ، ٹی ٹوئنٹی ، قومی ٹیم ، آسٹریلیا ، جیت ، 107 رنز ، ہدف
۰۸ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۳ شام

 پرتھ (92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔

کپتان بابر اعظم 6رنز ہی بنا سکے۔ امام الحق نے 14رنز بنائے۔ محمد رضوان کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان ،آصف علی ،وہاب ریاض اور محمد عرفان ٹیم سے ڈراپ رہے۔

امام الحق، خوشدل شاہ، موسی خان اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ موسی خان اورخوشدل شاہ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں باران باران رحمت خوب برسی جس کی وجہ سے پاکستان یقینی شکست سے بچ گیا۔

دوسرے میچ میں بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار نصف سنچریوں کے باوجود پاکستانی باؤلرز 150 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ۔ اسٹیواسمتھ نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان سے فتح چھین لی۔

تازہ ترین ویڈیوز