تحریک انصاف کی مرکز و صوبائی نگران سیٹ اپ کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت مکمل

۱۶ اپریل, ۲۰۱۸ ۴:۲۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے مرکزی و صوبائی نگران حکومتوں کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی اور نگران وزیر اعظم کے لیے تین نام بھی فائنل کرلیے ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم کے لیے تصدق جیلانی، ڈاکٹر عشرت اور عبدالرزاق داود کا نام تجویز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

صوبائی سیٹ پر بھی مختلف ناموں پر غورکیا گیا اور پی ٹی آئی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے بھی تین نام دے گی ۔

پنجاب کے لیے طارق کھوسہ ، سلمان شاہ اور شاہد کاردار کے نام تجویز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے اشرف جہانگیر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی کا نام تجویز کیا جائے گا ۔

پی ٹی آئی وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے ڈاکٹرعطا الرحمان کا نام تجویز کرنے پر بھی غور کررہی ہے ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا کے نگران سیٹ اپ کے لیے اپوزیشن کے ناموں کا انتظار ہے ۔

وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے 92 نیوز کو بتایا کہ نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت کاعمل ابھی جاری ہے ۔ عمرا ن خان سے حتمی مشاورت ابھی باقی ہے، ناموں کی حتمی منظوری کے بعد جلد خورشید شاہ سے ملاقات کریں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز