بھارت کی بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر شروع، پاکستان کی شدید مذمت


babri masjid
۲۸ مئی, ۲۰۲۰ ۸:۵۲ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز) انتہاپسند بھارتی حکومت کی ایک اور مکروہ سازش سامنے آگئی ، بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ، پاکستان نے مودی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی ۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا کورونا کیخلاف برسر پیکار ہے جبکہ  بی جے پی آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا آگے بڑھانے میں مصروف ہے ، ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا آغاز بھارتی سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کا تسلسل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ   ہندو انتہا پسند سوچ کے نتائج بھارتی اقلیتوں، خطے کی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے،عالمی برادری، اقلیتوں کے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر ہندوستان کا محاسبہ کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز