بھارت سری لنکن کرکٹرز کو دورہ پاکستان پر دھمکا رہا ہے ، فوادچوہدری

بھارت ،سری لنکن، کرکٹرز، دورہ پاکستان ، دھمکا ، فوادچوہدری اسلام آباد ،92 نیوز
۱۰ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں کرکٹ کے کرتا دھرتا سری لنکن کرکٹرز کو دورہ پاکستان پر آئی پی ایل سے فارغ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے ، سپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے اگر ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کربلا ہمیشہ بپا رہتا ہے صرف میدان بدلتے ہیں ، رسم حسینیؓ باطل کے خاتمے تک جاری رہے گی ، آج کشمیر کربلا ہے فلسطین کربلا ہے حسین ؑکو ماننے والے سربکف ہیں اور ہمیشہ حق ہی باطل کو زیر کرتا ہے۔ انشاءاللہ

تازہ ترین ویڈیوز