بھارت، مبینہ طور پر ہینڈ سینیٹائزر اور زہریلی شراب پینے سے 38 افراد ہلاک


بھارت، مبینہ طور ، ہینڈ سینیٹائزر ، زہریلی شراب پینے ، 38 افراد ہلاک ، چنئی ، 92 نیوز
01 اگست, 2020 7:24 شام

چنئی (92 نیوز) بھارت میں مبینہ طور پر ہینڈ سینیٹائزر اور زہریلی شراب پینے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا واقعہ بھارتی ریاست چنئی کے ضلع پرکاسم میں پیش آیا۔

شراب کی لت دس زندگیاں نگل گئی۔ بھارت میں شراب دستیاب نا ہونے پر چند افراد نے سینیٹائزر پی کر نشہ پورا کرنے کوشش کی جس کے نتیجے میں دس افراد جان بحق ہو گئے۔

پرکاسم ضلع کے ایس پی سدھارتھ کوشل کے مطابق چند دنوں سے  یہ لوگ پانی اور سافٹ ڈرنکس کے ساتھ سینیٹائزر کا استعمال شراب کی جگہ کررہے تھے۔

بھارتی پولیس کے مطابق دو افراد گزشتہ روز ہلاک ہوئے تھے جبکہ 36 افراد آج دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تمام افراد نے سینیٹائزر کا استعمال کیا جو ان کی ہلاکت کی وجہ بنا۔ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب بھارت نے کورونا سے اموات میں اٹلی کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے اور کورونا کیسز کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.