برطانوی کابینہ میں حیران کن تبدیلیاں ، ساجد جاوید نے استعفیٰ دے دیا


برطانوی کابینہ ، حیران کن ، تبدیلیاں ، ساجد جاوید ، استعفیٰ
۱۳ فروری, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۹ شام

 لندن (92 نیوز) برطانوی کابینہ میں حیران کن تبدیلیاں سامنے آ گئیں۔ ساجد جاوید نے استعفیٰ دے دیا۔ ان کی جگہ رشی سوناک نئے وزیر خزانہ بن گئے۔

الوک شرما کو اینڈریا لیڈسم کی جگہ وزیر تجارت کا قلمدان مل گیا۔ وزیر ماحولیات تھریسا ویلرز کو بھی سبکدوش کر دیا گیا۔ وزیر ہاوسنگ اشتر میک وے اور وزیر برائے شمالی آئرلینڈ جولین اسمتھ سے بھی قلمدان واپس لے لیا گیا۔

اٹارنی جنرل جیفری کو کس بھی عہدے سے فارغ ہو گئے ہیں۔ وزیر خارجہ ڈومنیک راب اور وزیر داخلہ پریتی پٹیل عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ساجد جاوید نے عہدہ بورس جانسن سے اختلافات کی وجہ سے چھوڑا۔

تازہ ترین ویڈیوز