برسلز ، مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی مظالم کیخلاف احتجاج


protest
01 اگست, 2020 8:05 دن

برسلز ( 92 نیوز) برسلز   میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیرمیں جاری ریاستی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماطلبہ اورانسانی حقوق کے کارکن شریک ہوئے۔

پشتون آرگنائزیشن یورپ اور  کشمیر پیس فورم بلجیئم کےاشتراک سےبرسلزمیں آٹومیم کےمقام پراحتجاجی مظاہرہ منعقد کیاگیا،جس میں پاکستانی وکشمیری تنظیموں کی سرکردہ شخصیات اور یونیورسٹی کے طلباءوطالبات نے بھرپورشرکت کی۔

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کےچیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اعلان کیا کہ یورپ کے سولہ ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پندرہ اگست تک مظاہروں کےذریعےکشمیروں سے یکجہتی کااظہارکرےگی

پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل اور چیئرمین نوید خان نےکہا  بھارتی ہٹ دھرمی سے وادی میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.