باکسر عامر خان کا اپنی اکیڈمی میں برطانوی کوچ لانے کا اعلان

۱۸ مئی, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۱ شام

 

اسلام آباد (92نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے اسلام آباد میں اپنی اکیڈمی میں برطانوی کوچز لانے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک گیمز ٹورنامنٹ میں آٹھ کھلاڑیوں نے میڈل جیتے۔

تفصیلات کےمطابق باکسر عامر خان نے اسلام آباد میں اپنی اکیڈمی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ڈومیسٹک گیمز ٹورنامنٹ میں ہمارے لڑکوں نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا آٹھ گولڈ ، دو چاندی اوردو کانسی کے تمغے جیتے۔ عامرخان کا کہناتھاکہ یہاں سے کھلاڑیوں کو یوکے لے جانے میں ویزہ کا مسئلہ درپیش ہے لہذا وہ وہاں سے کوچز لا رہے ہیں۔ برطانوی باکسرنے اعتراف کیا کہ پاکستان کا ٹیلنٹ بہت اچھا ہے۔ پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ شروع کررہے ہیں۔ اگلی دفعہ لڑکیوں کو بھی آگے لائیں گے اور انہیں بھی ٹریننگ دی جائے گی ۔

تازہ ترین ویڈیوز