ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک

ایران ، مشرقی علاقے ، زلزلے ، جھٹکے، حادثات ، افراد ، ہلاک
۰۸ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵ دن

 تہران (92 نیوز) ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین میڈیٹیریرین سیزمالوجیکل سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے جھٹکے تبریز کے علاقے میں محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 فراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

حکام نے مزید کہا کہ زلزلے نے ایران کے مشرقی علاقوں میں تباہی مچا دی اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز