Mobile App Live TV Careers
23
Apr

آئی ا یس  پی آر نے  یوم پاکستان کے حوالے سے پرومو جاری کردیا

Mar 20, 2017 22:05 pm

promo

راولپنڈی (92نیوز)آئی ایس پی آرنے23 مارچ یوم پاکستان کےحوالےسےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،نیول چیف اور ایئرچیف کے پیغامات کی نئی ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق تئیس مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔ اسی حوالےسےآئی ایس پی آر کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں چیف آف نیول اسٹاف  ایڈمرل ذکااللہ ، ائیر چیف مارشل سہیل امان  اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٖٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کے 23 ما رچ کے حوالے خصوصی پیغامات شامل کیے گئے ہیں۔



Comments

comments