آئی ایم ایف جائزے میں پیشرفت، صوبائی حکومتیں وفاق کیساتھ تعاون پر آمادہ


آئی ایم ایف جائزے ، پیشرفت ، صوبائی حکومتیں ، وفاق ، تعاون ، آمادہ، اسلام آباد ، 92 نیوز
۱۸ فروری, ۲۰۲۰ ۲:۵۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حالیہ آئی ایم ایف جائزے میں غیر معمولی پیشرفت سامنے آگئی، صوبائی حکومتیں وفاق کے مالیاتی خساروں کو قابو میں رکھنے کیلئے تعاون پر رضا مند ہوگئیں۔

صوبائی حکام نے تعاون کیلئے عملی مسودے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ نے غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق دونوں صوبے این ایف سی ادائیگیاں جزوی طور پر موخر کرنے پر بھی رضامند ہوگئے، آئی ایم ایف کی صوبوں کو ٹیکس اور نان ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے تعاون کی پیشکش کو قبول کرلیا گیا۔ آئی ایم ایف عالمی بینک کو ٹیکنیکل معاونت دینے کی سفارش کریگا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.