امریکی ہیکرز نے مختلف ممالک کے دو لاکھ انٹرنیٹ راؤٹرز ہیک کر لیئے

۰۸ اپریل, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۵ دن

نیو یارک (92 نیوز) امریکی ہیکرز نے ایران سمیت مختلف ممالک کے دو لاکھ انٹرنیٹ راؤٹرز کو ہیک کر لیا۔

ایران کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ہیکرز نے تین ہزار پانچ سو  ڈیوائسز کو ہیک کرتے ہوئے امریکی پرچم چسپا کر دیا ۔

ساتھ ہی ہیکرز نے یہ پیغام لکھا کہ” ہمارے انتخابات میں مداخلت  مت کرنا ۔

مجموعی طور پر ہیکنگ سے دو لاکھ انٹرنیٹ ڈیوائسز متاثر ہوئے جن میں زیادہ  تعداد یورپی ممالک سے ہے ۔

اس کے علاوہ امریکا میں پچپن ہزار اور چین میں چودہ ہزار ڈیوائسز متاثر ہوئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز