امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت،ایف بی آئی کے سابق سربراہ تحقیقات کریں گے

۱۸ مئی, ۲۰۱۷ ۷:۲۷ شام

واشنگٹن (ویب ڈیسک)روس کی جانب سے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے اورصدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے تعلق کے معاملے کی تحقیقات اب ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولر کریں گےحکومت اور اپوزیشن کی جانب سے  رابرٹ مولر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایف بی آئی اے کے سربراہ جیمز کومی  کی برطرفی کے فیصلے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ۔امریکی محکمہ انصاف نے صدر ٹرمپ کے روس سے تعلقات اور صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کیلئے بہتر سالہ سخت اصولی موقف رکھنے والے ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولر کو سپیشل پراسکیوٹرز مقرر کردیا ہے جو اٹارنی جنرل کے اختیارات استعمال کرسکیں گے، مولر دو ہزار ایک سے دو ہزار تیرہ تک ایف بی آئی کے سربراہ رہ چکے ہیں وہ جیمز کومی  کے پیشرو تھے۔

جیمز کومی کو برطرف کیے جانے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کیلئےخصوصی پراسیکیوٹر کی تعیناتی  کا مطالبہ بڑھنے لگا تھا۔ایف بی ائی اور کانگرس ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم اور روس کے درمیان ممکنہ تعلق کی چھان بین کر رہے ہیں جس کی نگرانی کے فرائض رابرٹ مولر کو سونپے گئے ہیں ۔ رابرٹ مولر کی تعیناتی کے ایک گھنٹے بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کر دی کہ تحقیقات میں انھیں اور ان کی ٹیم کو بے قصور قرار دیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز