اقوام متحدہ امن مشنز بھی قائد اعظم کے اصولوں پر مبنی ہیں ، انتونیو گوتریس


antonio اقوام متحدہ امن مشنز بھی قائد اعظم کے اصولوں پر مبنی ہیں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ‏
۱۸ فروری, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۶ دن

لاہور (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بانی پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر مبنی ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹوئٹ پیغام میں  امن مشنز میں پاکستان کو سب سے بڑا شراکت دار قرار دیا،  دنیا میں امن خدمات دینے والی چند بہادر خواتین اور مردوں سے ملاقات کو متاثر کن قرار دے دیا،  پاکستانی پیس کیپرز کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آپ کی قربانی اور خدمات کیلئے شکریہ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو نے بانی پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  گزشتہ روز نسٹ کے دورے پر کہا کہ  پاکستان دنیا بھر میں امن کاوشوں میں مستقل اور قابل بھروسہ شراکت دار ہے، محفوظ اور پرامن دنیا کیلئے کلیدی خدمات پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ، یہ بھی بتایا کہ اقوام متحدہ امن مشنز بھی بانی پاکستان کے اصولوں پر مبنی ہیں ،ایک جگہ امن کا مطلب ہر سو امن کا قیام ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.