افغان شہری آبادی پر امریکی حملہ ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

افغان شہری آبادی ‏ امریکی حملہ ‏ اقوام متحدہ ‏ رپورٹ جاری ‏ کابل ‏ ‏92 نیوز ‏5 مئی تحقیقاتی رپورٹ
۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۷ شام

کابل ( 92 نیوز) افغان شہری آبادی پر 5 مئی کو ہونیوالے امریکی حملے سے متعلق اقوام متحدہ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ۔

اقوام متحدہ نے اپنی  رپورٹ میں کہا کہ  افغان شہری آبادی پر حملے میں  39 شہری مارے گئے ، ہلاک ہونے والوں مین  14 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے صوبہ نمروز میں  60 مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے ، امریکی حکام کے مطابق ان کا نشانہ  منشیات کے اڈے تھے  مگر ان حملوں میں  39 عام شہری مارے گئے ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ  مزید 37 شہری ہلاکتوں پر بھی تحقیق کر رہے ہیں ،  ان افراد میں بھی بچے اور خواتین شامل ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز