اسپاٹ فکسنگ کیس، خالد لطیف اور پی سی بی کے وکلا میں گرما گرمی ہوگئی

۱۹ مئی, ۲۰۱۷ ۸:۴۵ شام

لاہور(92نیوز)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران خالد لطیف اور پی سی بی کے وکلا کے درمیان گرما گرمی ہوگئی۔ خالد لطیف کے وکیل نے بدسلوکی کا الزام لگادیا جبکہ  کرکٹ بورڈ کے تفضل رضوی کہتے ہیں کہ مخالف وکیل نے سماعت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل  سپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف اور پی سی بی کے وکلا کے درماین تلخ کلامی ہو گئی ۔خالد لطیف کے وکیل مظہر عالم نے الزام لگایا کہ ان کے ساتھ بد سلوکی کی گئی ہے جبکہ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ ان کے مخالف وکیل ٹریبونل کی سماعت میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں  ۔پی سی بی کے وکلانے ٹریبونل کے سامنے دلائل سنتےہوئے  خالد لطیف کا دبئی میں لیا گیا بیان سنایا ۔4 گھنٹےتک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہنے والی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلد لطیف کے وکیل نے کہا کہ وہ ٹربیونل کی سماعت سے مطمین نہیں ہیں۔

پی سی بی کے  وکیل تفضل رضوی نے کہاکہ پہلے روز کی سماعت میں ہی خالد لطیف کے خلاف کافی ثبوت سامنے آگئے تھے۔

پی سی بی ٹریبونل خالد لطیف کیس کی سماعت  کل صبح 11 بجے کرے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز