اجتماعی قربانی محبت اور بھائی چارہ بڑھانے کا ذریعہ


Ijtami Qurbani
01 اگست, 2020 12:30 شام

لاہور ( 92 نیوز ) ملک بھر میں سنت ابراہیمی  کی ادائیگی کاسلسلہ جاری ہے  ، مختلف مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات کئے گئے ، لاہور شہر میں اس سال کورونا وباء کے پیش نظر اجتماعی قربانی کو ترجیح دی جا رہی ہے ،سو سے زائد مقامات پر پچاس سے زائد جانوروں کی قربانی کا بندوبست کیا گیا۔

اجتماعی قربانی محبت اور بھائی چارہ بڑھانے کا ذریعہ ہے ، کورونا وباء کے پیش نظر اس سال  حکومت کی جانب سے بھی اجتماعی قربانی کی اپیل کی گئی ہے ۔ لاہور شہر میں سو سے زائد مقامات پرپچاس سے زائد جانوروں کی قربانی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔

جامعہ انوار مدینہ کی جانب سے آج 150 جانوروں کی اجتماعی قربانی کی گئی جبکہ 200 بڑے جانور کل ذبح کیے جائیں گے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اجتماعی قربانی کورونا وباء سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

جامعہ انوار مدینہ میں قربانی کے گوشت کو گرمی سے محفوظ بنانے کیلئے فریزر والی گاڑیوں  کا خصوصی اہتمام کیا گیاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.