ابرارالحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ تعیناتی پرحکم امتناع برقرار


۰۵ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ابرارالحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی پر حکم امتناع برقرار ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن 12 دسمبر تک معطل رہے گا،وفاق نے جواب جمع کرانے کےلیے مزید مہلت مانگ لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق  کھوکھرنے جواب جمع کرانے کےلیے مزید وقت دینے کی  استدعا کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 12 دسمبر سے قبل جواب جمع کراکے ایک کاپی درخواست گزارکے وکیل کودیں ، عدالت نے اٹارنی جنرل انور منصور کو آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک  ملتوی کردی۔

عدالت نے ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے سابق چیئرمین سعید الٰہی کو عہدے پر بحال کر رکھا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز