Thursday, May 2, 2024

سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا حکم نامہ لکھوا دیا

سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا حکم نامہ لکھوا دیا
November 22, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا حکم نامہ لکھوا دیا۔

حکم نامے میں لکھوایا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کے مطابق کوئی جرم سر زد نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی آئندہ تاریخ دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت کی تاریخ رجسٹرار آفس ہی مقرر کرے گا، اس کیس کوا سپیشل نہ بنائیں، عام مقدمات کی طرح ہی چلنے دیں۔

عدالت نے ایف آئی اے ،وفاقی حکومت اورسیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔