Friday, May 3, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 58 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 58 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا
November 22, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، تاریخ میں پہلی بار ہنڈرڈ انڈیکس 58 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ 

آج اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس 827 پوائنٹس کے اضافے سے 58 ہزار 198 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر مارکیٹ میں ایک اعشاریہ 44فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر 384 کمپنیوں کےشیئرزمیں کاروبارہوا۔۔۔
232 کمپنیوں کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 135 کےشیئرز کی مالیت میں کمی ہوئی جبکہ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 58,405 اور کم ترین سطح57,418  رہی۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر دن بدن کمزور ہو رہا ہے۔ آج انٹربینک میں ڈالر 66 پیسے کی کمی سے 285 روپے 13 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر75 پیسے سستا ہوکر286روپے 50پیسے کا ہوگیا۔

ادھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج پھر فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے سے 216500 ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 766 روپے بڑھ کر 185614 روپے پر جا پہنچا۔

عالمی مارکیٹ کی بات کریں تو یہاں سونا 11ڈالر کے اضافے سے 2022ڈالر فی اونس رہا۔