Thursday, May 2, 2024

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کو ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کو ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
November 22, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کو ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کردی۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا بڑا فیصلہ، 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹٰی آئی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی ،وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔ نیب کی سفارش پر 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں 29 افراد کے نام بھی لسٹ میں شامل کرنے کی سفار کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹٰی آٗئی کےعلاوہ زلفی بخاری، شیخ رشید،غلام سرور، پرویز خٹک، پرویز الہی ،مراد سعید، حماد اظہر ،عمرایوب، علی امین گنڈاپور اور دیگر کے نام شامل ہیں۔13 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی۔

اجلاس کے دوران عدلیہ کی ہدایات پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔نظر ثانی کےلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام بھی لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔